Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / سنگاپور کے لٹل انڈیا فسادات میں ملوث تیسرے ہندوستانی کو سزا

سنگاپور کے لٹل انڈیا فسادات میں ملوث تیسرے ہندوستانی کو سزا

سنگاپور 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد شہری کو سنگاپور میں ملک کے بدترین فسادات میں اُس کے کردار کی بناء پر 18 ہفتے کی سزائے قید سنائی گئی۔ اِس طرح وہ اِس مقدمہ میں سزا پانے والا تیسرا ہندوستانی نژاد شہری بن گیا۔ 28 سالہ سلواراج کریکلان اُن 25 ہندوستانیوں میں شامل ہے جن پر لٹل انڈیا میں 8 ڈسمبر کو ملک کے گزشتہ 40 سال کے بدترین

سنگاپور 20 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی نژاد شہری کو سنگاپور میں ملک کے بدترین فسادات میں اُس کے کردار کی بناء پر 18 ہفتے کی سزائے قید سنائی گئی۔ اِس طرح وہ اِس مقدمہ میں سزا پانے والا تیسرا ہندوستانی نژاد شہری بن گیا۔ 28 سالہ سلواراج کریکلان اُن 25 ہندوستانیوں میں شامل ہے جن پر لٹل انڈیا میں 8 ڈسمبر کو ملک کے گزشتہ 40 سال کے بدترین فسادات میں ملوث رہنے کے الزام میں مقدمے چلائے جارہے ہیں۔ کریکلان نے اپنے جرم کا اعتراف کیا تھا۔ چنانچہ اُسے قانون تعزیرات کی دفعہ 151 کے تحت 18 ہفتے کی سزائے قید سنائی گئی۔ روزنامہ اسٹریٹ ٹائمس کے بموجب اِس سزائے قید پر گزشتہ سال 8 ڈسمبر سے عمل آوری ہوگی۔

ایران کو ہتھیار فروخت کرنے کے الزام میں دو افراد اسرائیل میں گرفتار
یروشلم ۔ 20 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے ہتھیاروں کے دو ڈیلروں کو لڑاکا جیٹ طیاروں کے فاضل پرزے اپنے کٹر حریف ایران کو فروخت کرنے کے شبہ میں گرفتار کرلیا۔ ایران کے ساتھ ہتھیاروں کے کسی سودے پر امریکہ اور مغربی ممالک کی تحدیدات عائد ہیں۔

TOPPOPULARRECENT