Sunday , December 17 2017
Home / دنیا / سنگاپور کے مسلمان دینی مدارس کے اساتذہ کے رجسٹریشن کے خواہشمند

سنگاپور کے مسلمان دینی مدارس کے اساتذہ کے رجسٹریشن کے خواہشمند

سنگاپور ۔ 21اگست ( سیاست ڈاٹ کام) ملائے مسلمان قائدین نے زیادہ سخت پیمانے دینی مدارس کے اساتذہ کے رجسٹریشن کیلئے وضع کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ جب کہ ملک میں بنیاد پرستی کے بارے میں اندیشوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ قائدین چاہتے ہیں کہ تمام اساتذہ کا رجسٹریشن کیا جائے اور مسلمہ اسکولس کا جن کا آغاز 2005ء میںہوا تھا رجسٹریشن کیا جائے ۔ روزنامہ سنڈے ٹائمز کی رپورٹ کے بموجب اس سے مسلمانوں کی مدد ہوگی کہ وہ مستند مذہبی اساتذہ کی شناخت اور اُن کا تخمینہ کرسکیں گے ۔ اخباری اطلاعات کے بموجب اس موضوع پر بندکمرے کے مذاکرات میں جو ملائے مسلمان قائدین کے ساتھ منعقد ہوا تھا ‘ وزیرماحولیاتی و آبی وسائل ماساگوس ذوالکفل کے ساتھ کھل کر بحث ہوئی ۔ یہ مسلم برادری کو باقاعدہ طور پر ملک کا ایک حصہ بنانے کی مہم کا تسلسل ہے ۔ 80فیصد مسلم دینی اساتذہ فی الحال اس اسکیم کے دائرے میں شامل کئے جائیں گے اور اساتذہ مسلمہ بورڈس میں ان کا رجسٹریشن کیا جائے گا ۔ اسلامی علمائے دین اور مذہبی اساتذہ اسوسی ایشن نے اس کی اطلاع دی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT