Friday , August 17 2018
Home / شہر کی خبریں / سنگاپور ۔امراوتی راست پروازوں کا اندرون ایک ماہ آغاز

سنگاپور ۔امراوتی راست پروازوں کا اندرون ایک ماہ آغاز

امراوتی 7 جون ( پی ٹی آئی ) سنگاپور اور امراوتی کے مابین راست پروازوں کا آئندہ ایک ماہ میں آغاز ہوجائیگا ۔ چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے آج یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ سنگاپور ائرلائینس نے دونوں شہروں کے مابین راست پروازیں شروع کرنے کی پیشکش کی ہے ۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ سنگاپور ائر لائینس کو اس سلسلہ میں تمام درکار منظوریاں فراہم کی جا رہی ہیں۔ سنگاپور کے وزیر اطلاعات و مواصلات ایس ایشورن بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ آج ایک مشترکہ نفاذ اسٹرینگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میںسنگاپور اور امراوتی کے مابین راست پروازوں کی شروعات کا فیصلہ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اصل کوشش یہی ہے کہ 8 جولائی کو سنگاپور میں شروع ہونے والی ورلڈ سٹیز سمٹ سے قبل یہ پروازیں شروع ہوجائیں۔

TOPPOPULARRECENT