Tuesday , December 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / سنگاکارا‘معین علی ‘محمد حفیظ اور دیگر کی عید کی مبارکباد

سنگاکارا‘معین علی ‘محمد حفیظ اور دیگر کی عید کی مبارکباد

لندن ‘لاہور۔6 جولائی  (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان سمیت دیگر ممالک میں جہاں عید کا دن مذہبی عقیدت اور جوش و جذبے سے منایا گیا ہے وہیں پاکستانی  اور بیرونی کھلاڑی بھی کسی سے پیچھے نہیں۔ کھلاڑی سوشل میڈیا پر پیغامات سے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ دورہ انگلینڈ پر موجود پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ سے اپنے ملک سے  دور ہیں لیکن عید کی خوشیاں منانے میں کسی سے پیچھے نہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں مداحوں سمیت اہل اسلام کو عید کی مبارکباد دی ہے۔ ان کے علاوہ کئی دیگر کھلاڑیوں نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے مداحوں کو مبارکباد کے پیغامات دیئے ہیں۔ انگلش کرکٹر معین علی نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دی۔ جادوگر اسپنر سعید اجمل نے بھی مداحوں کو عید کے دن خوش رہنے کا پیغام دیا ہے۔ ان کے علاوہ کمارا سنگا کارا اور سابق  ہیڈ کوچ وقار یونس نے بھی عید کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

اینڈی مرے ڈیوس کپ کیلئے تیار
لندن۔6 جولائی  (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ نمبر دو اینڈی مرے نے آئندہ ہفتے سربیا کے خلاف ڈیوس کپ کوارٹر فائنل میں برطانیہ کی نمائندگی کرنے کی باضابطہ تصدیق کردی۔ دی لان ٹینس اسوسی ایشن نے 15 تا 17  جولائی تک بلغراد میں  تین روزہ مقابلوں کیلئے ان کے ہمراہ  جمی مرے ، ڈان ایوینز ، کائیل ایڈمنڈ اور ڈومینک انگلوٹ کو اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT