Monday , January 22 2018
Home / کھیل کی خبریں / سنگاکارا نے سچن اور پونٹنگ کا ریکارڈ توڑ دیا

سنگاکارا نے سچن اور پونٹنگ کا ریکارڈ توڑ دیا

ویلنگٹن۔3جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمارا سنگاکارا نے یہاں ویلنگٹن میں میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہوئے دوسرے ٹسٹ کے پہلے دن اپنے کریئر کے 12ہزار ٹسٹ رنز مکمل کرتے ہوئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن تنڈولکر کے علاوہ آسٹریلیائی سابق کپتان رکی پونٹنگ کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ 37سالہ سنگاکار

ویلنگٹن۔3جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمارا سنگاکارا نے یہاں ویلنگٹن میں میزبان نیوزی لینڈ کے خلاف شروع ہوئے دوسرے ٹسٹ کے پہلے دن اپنے کریئر کے 12ہزار ٹسٹ رنز مکمل کرتے ہوئے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سچن تنڈولکر کے علاوہ آسٹریلیائی سابق کپتان رکی پونٹنگ کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ 37سالہ سنگاکارا نے اپنی 224ویں ٹسٹ اننگز میں 12ہزار رنز مکمل کرنے کا کارنامہ انجام دیا ہے جب کہ اتنے ہی رنز اسکور کرنے کیلئے سچن اور پونٹنگ نے 247اننگز کھیلی تھی۔ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین نے ٹسٹ کریئر میں اپنے 12ہزار رنز آج اُس وقت مکمل کرلئے جب انہوں نے ٹرنٹ بولٹ کی گیند کو اسکوائر پر کھیلتے ہوئے دو رن مکمل کئے ۔

سنگاکارا نے نیوزی لینڈ کے خلاف رواں دو ٹسٹ مقابلوں کی سیریز کا آغاز 11,988رنز کے ساتھ شروع کیا تھا لیکن کرسٹ چرچ میں منعقدہ پہلے ٹسٹ کی دونوں اننگز میں وہ 6اور ایک رنز بناکر جلد آوٹ ہوئے تھے ۔ سنگاکارا نے 2000ء میں اپنے ٹسٹ کریئر کا آغاز کیا ہے اور تاحال انہوں نے 58.00 کی اوسط سے 12ہزار رنز مکمل کرلئے ۔ 130ٹسٹ مقابلوں میں سنگاکارا نے 37سنچریاں اسکور کی ہے جب کہ بنگلہ دیش کے خلاف 319ان کا اعظم ترین اسکور ہے ۔ سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑیوں میں وہ چوتھے مقام پر پہنچ چکے ہیں لیکن سرفہرست سچن تنڈولکر سے بھی سنگاکارا کا اوسط کافی بہتر ہے ۔ سچن نے 200ٹسٹ مقابلوں میں 15921رنز 53.78کی اوسط سے رنز بنائے ہیں جب کہ نمبر تین پر پونٹنگ51.85 کی اوسط سے 13378رنز اسکور کئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT