Tuesday , June 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / سنگاکارا ورلڈ ٹی 20 کے بعد سبکدوش ہوجائینگے

سنگاکارا ورلڈ ٹی 20 کے بعد سبکدوش ہوجائینگے

کولمبو 16 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کے کمار سنگاکارا بنگلہ دیش میں جاریہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ چمپئن شپ کے بعد ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوش ہوجائیں گے ۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے آج ایک اخبار کو یہ بات بتائی ۔ 36 سالہ کمار سنگاکارا نے کہا کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ وہ آئی پی ایل جیسے ٹورنمنٹس کیلئ

کولمبو 16 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کے کمار سنگاکارا بنگلہ دیش میں جاریہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ چمپئن شپ کے بعد ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے سبکدوش ہوجائیں گے ۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے آج ایک اخبار کو یہ بات بتائی ۔ 36 سالہ کمار سنگاکارا نے کہا کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہتے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ وہ آئی پی ایل جیسے ٹورنمنٹس کیلئے دستیاب رہیں گے ۔ سنگا کارا نے ماسکو کے ایک روزنامہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یقینی طور پر اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ یہ ان کا آخری ورلڈ ٹی 20 ٹورنمنٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹورنمنٹ کے بعد وہ ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل ٹورنمنٹس میں حصہ نہیں لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ یہ ایک تکلیف دہ فیصلہ ہے لیکن حقیت ہے ۔

یہ ان کے ٹی 20 کیرئیر کا اختتام نہیں ہے اور وہ خانگی ٹیموں پر مشتمل ٹورنمنٹس میں حصہ لیتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک بار آپ کا کیرئیر ختم ہوتا ہے تو آپ کو نئے کھلاڑیوں کو موقع دینا چاہئے اور یہ ایک فطری عمل ہے ۔ سنگا کارا کی قیادت میں سری لنکا کی ٹیم 2009 میں ورلڈ ٹوئنٹی 20 کے فائنل تک پہونچی تھی ۔ انہوں نے50 ٹوئنٹی 20 میچس میں حصہ لیا ہے اور سات نصف سنچریوں کی مدد سے 1,311 رنز اسکور کئے ہیں۔ وہ حالیہ عرصہ میں بہترین فارم میں رہے ہیں اور انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف گذشتہ مہینے دوسرے ٹسٹ میچ میں ایک ٹریپل سنچری اور ایک سنچری اسکور کی تھی ۔ سری لنکا ٹوئنٹی 20 کی دنیا بھر کی اول نمبر ٹیم ہے اور اس کے جنوبی افریقہ ‘ انگلینڈ ‘ نیوزی لینڈ کے ساتھ مقابلے ہونے والے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT