Tuesday , June 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / سنگاکارا کو دوسری بار ’وِزڈن‘ کے ٹاپ کرکٹر کا ایوارڈ

سنگاکارا کو دوسری بار ’وِزڈن‘ کے ٹاپ کرکٹر کا ایوارڈ

لندن، 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکن اسٹار کمار سنگاکارا نے دوسری مرتبہ ’وِزڈن‘ ٹاپ کرکٹر کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ ’2015ء وزڈن کرکٹرز آلمناک‘ میں آسٹریلیا کی میگ لیننگ کو دنیا کی بہترین خاتون کرکٹر قرار دیا گیا ہے۔ سال کے پانچ نامزد کرکٹرز آف دی ایئرز میں معین علی اور انجیلو میتھیوز بھی شامل ہیں۔ 150 سال پرانے کرکٹ میگزین کے ایڈی

لندن، 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکن اسٹار کمار سنگاکارا نے دوسری مرتبہ ’وِزڈن‘ ٹاپ کرکٹر کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ ’2015ء وزڈن کرکٹرز آلمناک‘ میں آسٹریلیا کی میگ لیننگ کو دنیا کی بہترین خاتون کرکٹر قرار دیا گیا ہے۔ سال کے پانچ نامزد کرکٹرز آف دی ایئرز میں معین علی اور انجیلو میتھیوز بھی شامل ہیں۔ 150 سال پرانے کرکٹ میگزین کے ایڈیٹر لارنس بوتھ نے کیون پیٹرسن کے معاملہ سے درست انداز میں نہ نمٹنے پر انگلش بورڈ (ای سی بی) کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے سوپر اسٹار بیٹسمن سنگاکارا ٹوئنٹی 20 اور ونڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ لے چکے اور رواں سال کے آخر میں وہ ٹسٹ فارمٹ کو بھی الوداع کہنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ وہ ہندوستان کے ویریندر سہواگ کے بعد دوسرے کھلاڑی ہیں جنھیں انگلینڈ کے تاریخی میگزین ’وزڈن‘ کی جانب سے متواتر دوسری بار دنیا کا بہترین کرکٹر قرار دیا گیا ہے۔ 37 سالہ لیفٹ ہینڈر کو یہ ایوارڈ گزشتہ سال کے دوران شاندار کارکردگی پر دیا گیا ہے جس میں انھوں نے کیلنڈر ایئر میں 2868 انٹرنیشنل رنز اسکور کئے جس میں ایک ٹرپل سنچری بھی شامل رہی۔

TOPPOPULARRECENT