Saturday , November 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / سنگاکارا کی کمی کو پورا کرنا مشکل : میتھیوز

سنگاکارا کی کمی کو پورا کرنا مشکل : میتھیوز

کولمبو ۔ 27 اگسٹ ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکائی کرکٹ ٹیم کے کپتان انجیلو میتھیوز نے کہا ہے کہ لیجنڈری بیٹسمین کمارا سنگاکارا کی سبکدوشی کی وجہ سے ٹیم میں پیدا ہوئی خلاء کو پورا کرنا مشکل ہے ۔ کل یہاں کھیلے جانے والے تیسرے ٹسٹ سے قبل میڈیا نمائندوں سے اظہار خیال کرتے ہوئے میزبان کپتان میتھیوز نے کہاکہ سنگاکارا کی سبکدوشی کے بعد ٹیم کے باقی کھلاڑیوں کو ان کی کمی شدت سے محسوس ہوگی کیونکہ ہم نے سنگاکارا کے بغیر زیادہ ٹسٹ مقابلے نہیں کھیلے ہیںاور سنگاکارا کی سبکدوشی کے بعد جو خلاء پیدا ہوچکی ہے اُسے پُر کرنا ایک بڑا چیلنج ہے ۔ سنگاکارا کے مقام پر کل ٹیم میں شامل کئے جانے والے دوسرے کھلاڑی کے متعلق میڈیا نمائندوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے میتھیوز نے کہا کہ بائیں ہاتھ کے سنگاکارا کے مقام پر ایک اور بائیں ہاتھ کے بیٹسمین اوپل تھرنگا ٹیم میں شامل کئے جائیں گے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ تھرنگا پاکستان کے خلاف 46 اور 48 رنز کی اننگز کھیل چکے ہیں لیکن ہندوستان کے خلاف سیریز کیلئے ٹیم میں سنگاکارا کی واپسی کی وجہ سے انھیں قطعی 11 کھلاڑیوں سے باہر ہونا پڑا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT