Sunday , June 24 2018
Home / کھیل کی خبریں / سنگاکارا کی 37 ویں سنچری، سری لنکا 252/2

سنگاکارا کی 37 ویں سنچری، سری لنکا 252/2

گال ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی سینئر بیٹسمین کمار سنگاکارا ٹسٹ کرکٹ میں سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں چوتھے مقام پر پہنچ چکے ہیں جیسا کہ آج انہوں نے یہاں گال میں پاکستان کے خلاف کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ کے دوسرے دن اپنے کیریئر کی 37 ویں سنچری اسکور کرلی ہے۔ سنگاکارا اکٹوبر میں اپنی 37 ویں سالگرہ منائیں گے اور وہ آج یہاں

گال ۔ 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی سینئر بیٹسمین کمار سنگاکارا ٹسٹ کرکٹ میں سنچریاں بنانے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں چوتھے مقام پر پہنچ چکے ہیں جیسا کہ آج انہوں نے یہاں گال میں پاکستان کے خلاف کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ کے دوسرے دن اپنے کیریئر کی 37 ویں سنچری اسکور کرلی ہے۔ سنگاکارا اکٹوبر میں اپنی 37 ویں سالگرہ منائیں گے اور وہ آج یہاں 37 ویں سنچری کے ذریعہ ٹسٹ کرکٹ میں سنچریاں بنانے والے چوتھے بہترین کھلاڑی بن چکے ہیں جن سے آگے سچن تنڈولکر 51، جیک کیالس 45 اور رکی پونٹنگ 41 سنچریوں کے ساتھ آگے ہیں۔ تاہم یہ تینوں کھلاڑی بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش ہوچکے ہیں۔ ناقص موسم کی وجہ سے دوسرے دن کھیل کا مقررہ وقت سے قبل ہیں اختتام کردیا گیا اور جب کھیل ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا اس وقت سری لنکا نے دو وکٹوں کے نقصان پر 252 رنز اسکور کرلئے تھے۔ علاوہ ازیں سنگاکارا 218 گیندوں میں 102 رنز اسکور کئے جس میں 13 چوکے بھی شامل ہیں۔ سنگاکارا کے ہمراہ اس سیریز کے بعد بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش ہورہے سابق کپتان مہیلا جئے وردھنے نے بھی ابتدائی لمحات پر قابو پاتے ہوئے ناقابل تسخیر 55 رنز اسکور کرلئے ہیں۔ 109 گیندوں پر مشتمل اس اننگز میں انہوں نے 6 چوکے لگائے ہیں۔ سری لنکا جس نے اپنے کل کے اسکور 99/1 سے آگے کھیلنا شروع کیا اور چائے کے وقفہ تک 252 رنز اسکور کرلئے تھے لیکن اس کے بعد آخری سیشن کا کھیل مکمل نہ ہوسکا۔ پاکستانی بولروں کو دن بھر کی جدوجہد کے بعد صرف ایک وکٹ حاصل ہوئی ہے جوکہ محمد طلحہ نے حاصل کی۔

آج آوٹ ہونے والے کھلاڑی سلوا رہے جنہوں نے 140 گیندوں میں 11 چوکوں کی مدد سے 64 رنز اسکور کرنے کے علاوہ دوسری وکٹ کیلئے سنگاکارا کے ہمراہ 120 رنز کی پارٹنر شپ نبھائی۔ سنگاکارا اور جئے وردھنے کے درمیان تیسری وکٹ کیلئے تاحال 108 رنز کی پارٹنر شپ بن چکی ہے جبکہ کولمبو میں 2006ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے مقابلہ میں ان دو کھلاڑیوں نے 624 رنز کی پارٹنر شپ نبھائی تھی جوکہ ہنوز ایک عالمی ریکارڈ ہے۔ بارش کی وجہ سے کھانے کے وقفہ کے بعد صرف 20 اوورس کا کھیل ممکن ہو سکا جس میں سری لنکائی ٹیم نے 78 رنز جوڑے۔ پاکستانی ٹیم سعید اجمل اور عبدالرحمن پر انحصار کررہی ہے لیکن عالمی معیار کے یہ بولر بھی بیٹنگ کیلئے سازگار وکٹ پر میزبان بیٹسمینوں کو پریشان کرنے میں ناکام رہے۔

TOPPOPULARRECENT