Tuesday , December 18 2018

سنگاکارا ‘ ٹسٹ کرکٹ سے بھی سبکدوش ہوجائیں گے

سڈنی 8 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کے اسٹار بلے باز کمار سنگاکارا اپنے کیرئیر کے اختتام تک پہونچ رہے ہیں۔ سنگاکارا نے واضح کردیا کہ وہ ٹسٹ کرکٹ سے بھی سبکدوشی اختیار کرلیں گے ۔ انہوں نے اس سبکدوشی کیلئے جاریہ سال اگسٹ تک کا وقت مقرر کیا ہے ۔ سنگاکارا کا کہنا ہے کہ جون اور اگسٹ کے درمیان ہندوستان کے خلاف تین ٹسٹ میچس کی سیریز ہونے وا

سڈنی 8 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) سری لنکا کے اسٹار بلے باز کمار سنگاکارا اپنے کیرئیر کے اختتام تک پہونچ رہے ہیں۔ سنگاکارا نے واضح کردیا کہ وہ ٹسٹ کرکٹ سے بھی سبکدوشی اختیار کرلیں گے ۔ انہوں نے اس سبکدوشی کیلئے جاریہ سال اگسٹ تک کا وقت مقرر کیا ہے ۔ سنگاکارا کا کہنا ہے کہ جون اور اگسٹ کے درمیان ہندوستان کے خلاف تین ٹسٹ میچس کی سیریز ہونے والی ہے جو ان کے کیرئیر کے آخری سیریز ہوگی ۔ اس سیریز کے بعد وہ ٹسٹ کرکٹ سے بھی سبکدوشی اختیار کرلیں گے ۔ سنگا کارا کا شمار سری لنکا کے سب سے کامیاب بلے بازوںمیں ہوتا ہے ۔ انہوں نے ٹسٹ کرکٹ اور ونڈے کرکٹ دونوں میں ہی سری لنکا کیلئے نمایاں خدمات انجام دی ہیں اور کئی اہم موقعوں پر انہوں نے ٹیم کو اپنی شاندار کارکردگی کے ذریعہ کامیابی دلائی ہے ۔ سری لنکا کے ایک اور اہم بلے باز مہیلا جئے وردھنے بھی جلدی ہی بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش ہونے والے ہیں اور ان دونوں کی سبکدوشی سے ٹیم میں ایک بڑا خلا پیدا ہوسکتا ہے ۔ تاہم امید کی جا رہی ہے کہ تھیرامنے اور چنڈیمل سری لنکا کی بیٹنگ لائین اپ میں ان دونوں سینئر اور تجربہ کار بلے بازوں کی کمی پوری کرنے کی کوشش کرینگے ۔ سنگاکارا کا کہنا ہے کہ اس بار ورلڈ کپ میں وہ اچھے فارم میں ہیں اور اپنی ٹیم کیلئے زیادہ سے زیادہ رنز بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT