Wednesday , January 17 2018
Home / دنیا / سنگا پور کے ہوٹل میں ہندوستانی مردہ پایا گیا

سنگا پور کے ہوٹل میں ہندوستانی مردہ پایا گیا

سنگا پور 3 فروری (سیاست ڈاٹ کام)ایک 31 سالہ ہندوستانی شخص اور ایک انڈونیشیائی گھریلو ملازمہ ایک ہوٹل کے کمرے میںمردہ پائے گئے ۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چنا سوامی بھاسکر کی نعش چھت سے لٹکی ہوئی پائی گئی جبکہ 29 سالہ گھریلو ملازمہ کا گلا بیدردی سے کاٹ دیاگیا تھا ۔ بھاسکر نے یہاں تعمیراتی شعبہ میں پانچ سال تک خدمات انجام دیں۔ گیلنگ

سنگا پور 3 فروری (سیاست ڈاٹ کام)ایک 31 سالہ ہندوستانی شخص اور ایک انڈونیشیائی گھریلو ملازمہ ایک ہوٹل کے کمرے میںمردہ پائے گئے ۔ مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چنا سوامی بھاسکر کی نعش چھت سے لٹکی ہوئی پائی گئی جبکہ 29 سالہ گھریلو ملازمہ کا گلا بیدردی سے کاٹ دیاگیا تھا ۔ بھاسکر نے یہاں تعمیراتی شعبہ میں پانچ سال تک خدمات انجام دیں۔ گیلنگ یہاں کا ایک ایسا تفریحی مقام ہے جہاں لوگ وینک اینڈمنانے آتے ہیں۔ دوسری طرف ہندوستانی ہائی کمیشن نے ایک بیان دیتے ہوئے کہا کہ چنا سوامی کے ارکان خاندان سے رابطہ قائم کرنے کی کوشش جاری ہے جبکہ پولیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد نعش کو ہندوستان منتقل کرنے کے انتظامات بھی کئے جائیں گے ۔ چناسوامی کے آجر نے اپنی شناخت مخفی رکھتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک محنتی شخص تھا اور غیر شادی شدہ تھا ۔انڈونیشیائی گھریلو ملازمہ رولی ودیاوتی کی نعش بھی انڈونیشیا منتقل کرنے کیلئے انتظامات کئے جائیں گے جس کے دو بچے ہیں ۔ پولیس یہ تحقیقات کرے گی کہ یہ دونوں ایک ہی ہوٹل کے ایک ہی کمرے میں آخر کیا کررہے تھے اور اُن دونوں کے درمیان کیسے تعلقات تھے ۔

TOPPOPULARRECENT