Sunday , May 27 2018
Home / کھیل کی خبریں / سنگا کارا نے پاکستان کے دورہ کے ہنوز فیصلہ نہیں کیا

سنگا کارا نے پاکستان کے دورہ کے ہنوز فیصلہ نہیں کیا

شارجہ ۔5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کے رواں سیزن میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے سری لنکا کے سابق کپتان کمارسنگاکارا نے کہا ہے کہ ملتان سلطانز کی فائنل تک رسائی کی صورت میں پاکستان آنے کے حوالے سے وقت آنے پر فیصلہ کریں گے ۔واضح رہے کہ متعدد غیر ملکی کھلاڑی پاکستان میں کھیلنے سے متعلق فیصلہ نہیں کر سکے ہیں جبکہ کیون پیٹرسن نے پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا ہے۔کمارسنگاکارا نے کہا ہے کہ لیگ کے مقابلوں کا معیار بہت اونچا ہے ۔ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک کی تعریف کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کپتان نے کھلاڑیوں پر کبھی دباؤ نہیں ڈالا۔ملتان سلطانز کی فائنل تک رسائی کی صورت میں پاکستان آنے کے حوالے سے کہا کہ میرے خیال میں فائنل تک جانے سے قبل ہمارے پاس بہت وقت ہے اور یہ صرف ایک میچ کھیلنے کا معاملہ ہے ۔عمران طاہر کی گزشتہ میچ میں ہیٹ ٹرک کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں یہ غیرمعمولی تھی۔سنگاکارا نے کہا کہ جس طرح عمران طاہر بولنگ کرتے ہوئے اس سے بولر کے معیار کا اظہار ہوتا ہے اسی لیے انھیں دنیا کے بہترین بولرز میں سے ایک شمار کیا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT