Saturday , November 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / سنگا کارا کا پی ایس ایل سے معاہدہ پاکستانی لیگ میں ایک اور اسٹار شامل

سنگا کارا کا پی ایس ایل سے معاہدہ پاکستانی لیگ میں ایک اور اسٹار شامل

کولمبو ، 28 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمار سنگا کارا نے پاکستان سوپر لیگ سے معاہدہ کر لیا۔ سنگا کارا پاکستان سوپر لیگ سے معاہدے کے بعد فروری میں ہونے والی پاکستان سوپر لیگ میں شامل ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے نامور کرکٹرز پی ایس ایل کی صفوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ پی ایس ایل میں تازہ اضافہ سری لنکا کے لیجنڈ بیٹسمین کمارا سنگا کارا ہیں۔ کرکٹ ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کمار سنگا کارا نے بھی پاکستان سوپر لیگ کے کہکشاں میں چمکنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ پاکستان سوپر لیگ کے سربراہ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ کمارا سنگا کارا پاکستان سوپر لیگ میں ایک اچھا اضافہ ہیں، ان کی آمد سے پاکستان سوپر لیگ مزید دلچسپ ہوگی۔ کمار نے حال ہی میں انٹر نیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لی تھی۔

TOPPOPULARRECENT