Tuesday , October 23 2018
Home / ہندوستان / سنگباری کے مرتکبین کو ’عام معافی‘ کیخلاف پنتھرس پارٹی کا احتجاج

سنگباری کے مرتکبین کو ’عام معافی‘ کیخلاف پنتھرس پارٹی کا احتجاج

جموں24نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی نے آج یہاں ریاستی حکومت کے وادی میں سنگ باری کے مرتکبین کو عام معافی کے اعلان پر شدید احتجاج کیا۔پارٹی کے چیرمین ہرش دیو سنگھ نے الزام لگایا کہ خاطیوں کو معافی دینے کے اعلان سے علیحدگی پسندوں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔ انہوں نے بی جے پی پرشدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی اقتدار کی خاطر کسی بھی حد تک جاسکتی ہے ۔ہرش دیو کی قیادت میں آج صبح پنتھرس پارٹی کے درجنوں کارکن سڑکوں پر نکل آئے اور ریاستی و مرکزی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاجیوں نے بی جے پی ہائے ہائے ، مرکزی سرکار ہائے ہائے ۔مخلوط سرکار ہائے ہائے جیسے نعرے لگائے۔

TOPPOPULARRECENT