Sunday , November 19 2017
Home / خواتین کا صفحہ / سنگترہ کھائیں ، صحت بنائیں

سنگترہ کھائیں ، صحت بنائیں

سنگترے میں حیاتین الف ، ب اور ج کی بڑی مقدار سے دوسرے پھلوں سے ممتاز اور منفرد ٹھہراتی ہے اور ان خوبیوں سے اس کا استعمال کئی قسم کی بیماریوں میں انتہائی مفید سمجھا جاتا ہے ۔ سنگترے کی ایک خاصیت یہ ہے کہ یہ بڑی جلدی ہضم ہوجاتا ہے ، چونکہ اس میں گلوکوز اور کیلشیم کا جز وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے ۔ لہذا کمزور اور لاغر مریضوں کیلئے اس کا استعمال انتہائی مفید ثابت ہوتا ہے ۔ جبکہ اس کے کھانے سے دمہ ، خشک کھانسی ، گھٹیا اور بلند فشار خون میں بھی افاقہ ہوتا ہے ۔ اس کے استعمال سے معدے کی تیزابیت بھی ختم ہوجاتی ہے اور بھوک بھی کھل کر لگتی ہے ۔ سنگترے کے رس میں شہد کی آمیزش سے گلے کی خراش جیسی تکلیف بھی جاتی رہتی ہے ۔ جبکہ یہ دیگر جسمانی افعال کو بھی بہتر بنانے میں معاون ہے ۔ بخار میں جب پیاس کی شدت زیادہ ہوتو سنگترے کی پھانکیں چوسنے سے پیاس میں کمی واقع ہوجاتی ہے ۔ اگر متلی کی شکایت ہوتو اس سے نجات پانے کیلئے سنگترہ مفید ہے ۔ سنگترہ حیاتین ج کی فراہمی کا ایک بہترین ذریعہ ہے ۔ یہ کوئی ڈھکی بات نہیں ہے کہ یہ حیاتین جسم میں امراض کا مقابلہ کرنے کی طاقت بڑھاتے ہیں جس سے مدافعتی نظام مضبوط ہوجاتا ہے ۔ اس حیاتین کی کمی کے سبب مسوڑھوں کی تکلیف عام ہے ۔ اس سے نہ صرف مسوڑھے پھول جاتے ہیں بلکہ بعض حالات میں ان سے خون بھی رسنے لگتا ہے اور پھر اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ان میں سے پیپ اور بدبو بھی آنے لگتی ہے ۔ سنگترہ کھانے سے جسم کو حیاتین ج کی مقدار فراہم ہونے لگتی ہے تو مسوڑھوں کے ریشے مضبوط ہوجاتے ہیں اور دانتوں کی تکالیف ختم ہوجاتی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT