Wednesday , December 19 2018

سنگھ پریوارپر پابندی کی بات نہیں کہی:کمل ناتھ

بھوپال12نومبر (سیاست ڈاٹ کام )مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات سے پہلے کانگریس کے ذریعہ اپنے انتخابی منشور میں سرکاری دفتروں میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی شاخوں پر پابندی کی بات پر پیدا ہوئے ہنگامے کے درمیان پارٹی کی ریاستی اکائی کے صدر مسٹر کمل ناتھ نے آج کہا کہ انہوں نے سنگھ پر پابندی لگانے کی بات نہیں کہی اور نہ ہی ان کا ایسا کوئی ارادہ ہے ۔مسٹر کمل ناتھ نے آج یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کہا کہ انہوں نے یا ان کی پارٹی نے ایسی کوئی بات نہیں کہی۔انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام لگایا کہ بی جے پی ان کے منہ میں زبردستی یہ الفاظ ڈالنا چاہتی ہے ،جو انہوں نے کہے ہی نہیں۔مسٹر کمل ناتھ نے کہا کہ سنگھ کے سلسلے میں مرکز میں بھی ایسا ہی انتظام ہے ۔مدھیہ پردیش میں اوما بھارتی اور بابو لال گور کے وزیراعلی رہتے ہوئے بھی ایسا ہی ہوتا تھا۔انہوں نے کہاکہ اس معاملے کو سیاست سے دور رکھناچاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT