Monday , September 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سنگھ پریوار سے ملک کی سالمیت کو خطرہ

سنگھ پریوار سے ملک کی سالمیت کو خطرہ

عادل آباد میں کمیونسٹ پارٹی قائد ایس ویلاس کا خطاب

عادل آباد میں کمیونسٹ پارٹی قائد ایس ویلاس کا خطاب
عادل آباد 26 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ملک میں تبدیلی مذہب پر وزیراعظم نریندر مودی کی خاموشی کی بناء سنگھ پریوار کے حوصلے بلند ہورہے ہیں جس سے ملک کی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار اسٹیٹ سکریٹری و مقامی قائد مسٹر ایس ویلاس نے مستقر عادل آباد میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی پرچم لہرانے کے بعد میڈیا سے مخاطب ہوتے ہوئے کیا۔ محکمہ ریلوے میں غیرملکی سرمایہ کاری پر سخت تنقید کرتے ہوئے کمیونسٹ پارٹی قائد نے مرکزی حکومت کی چھ ماہ کی کارکردگی کو عوام کے لئے جہاں غیر مطمئن قرار دیا وہیں دوسری طرف کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے مزدور پیشہ، سرکاری ملازمین، طلباء و طالبات کو پارٹی سے وابستہ ہوکر پارٹی کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش کی۔ مسٹر ایس ویلاس نے کہاکہ کمیونسٹ پارٹی اپنی جدوجہد کے ذریعہ ملک کے قانون میں مزدور پیشہ افراد، زراعت پیشہ مزدور کیلئے خاطر خواہ سہولتیں فراہم کی ہے۔ جس کی بناء مزدور پیشہ افراد صرف 8 گھنٹے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں زرعی مزدوروں کو خود کفیل بنانے کی خاطر ہزاروں ایکر اراضی فراہم کی جاچکی ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا ملک میں سوشلزم کو برقرار رکھنے پر عمل پیرا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی کے اہم صولوں کے بنا ملک میں فرقہ پرست سیاسی جماعیتں اپنے مقاصد میں ناکام ہیں۔ پارٹی کی 89 ویں یوم تاسیس کے موقع پر پارٹی سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ واضح رہے کہ 1925 ء میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کا قیام کانپور میں عمل میں لایا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT