Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / سنگھ پریوار کو ہندوستان کو ہندو راشٹر میں تبدیل کرنے کی عجلت:پی ڈی پی

سنگھ پریوار کو ہندوستان کو ہندو راشٹر میں تبدیل کرنے کی عجلت:پی ڈی پی

سرینگر ۔ 10 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے آج یو پی میں مسلمانوں کے جبری تبدیلی مذہب کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سنگھ پریوار واضح طور پر بی جے پی کی اقتدار کیلئے بھوک سے فائدہ اٹھاکر ہندوستان کو جلد از جلد ہندو راشٹر میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ سینئر پی ڈی پی قائد اور رکن پارلیمنٹ طارق حمید کرا نے کہا کہ ہم مبینہ جبری تبدیل

سرینگر ۔ 10 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی نے آج یو پی میں مسلمانوں کے جبری تبدیلی مذہب کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سنگھ پریوار واضح طور پر بی جے پی کی اقتدار کیلئے بھوک سے فائدہ اٹھاکر ہندوستان کو جلد از جلد ہندو راشٹر میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔ سینئر پی ڈی پی قائد اور رکن پارلیمنٹ طارق حمید کرا نے کہا کہ ہم مبینہ جبری تبدیلی مذہب کی شدت سے مذمت کرتے ہیں اور دعویٰ کیا کہ سنگھ پریوار مزید لاکھوں مسلمانوں اور عیسائیوں کو ہندو دھرم قبول کرنے پر مجبور کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی اقلیتوں کے حقوق پر راست حملہ ہے۔ لب سڑک انتخابی جلسوں سے حضرت بل اسمبلی انتخابی حلقہ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہندوستان ایک سیکولر ملک ہے اور مذہب شخصی ترجیح کا معاملہ ہے لیکن سنگھ پریوار اور اس کی ہراول تنظیمیں جیسے آر ایس ایس اور بجرنگ دل ملک کی آبادیاتی تصویر تبدیل کرنا چاہتی ہے۔ یہ انتہائی پریشان کن ہیں۔ سنگھ پریوار واضح طور پر اس مقصد کی تکمیل کیلئے عجلت میں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT