Tuesday , November 13 2018
Home / Top Stories / سنگین سیلاب :کویت کے وزیر مستعفی ، اسکول بند

سنگین سیلاب :کویت کے وزیر مستعفی ، اسکول بند

کویت ۔ 10 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : کویت میں جمعہ کی شب سے بارش اور سیلاب کی صورتحال سنگین ہوگئی ہے ۔ جمعرات کو 29.63 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔ سڑکوں پر سیلاب کا پانی بہنے اور صورتحال نازک ہونے پر وزیر کویت پبلک ورکس اور بلدی امور حصام ال رومی نے استعفیٰ دے دیا ہے ۔ کویت کی فوج اور نیشنل گارڈ بچاؤ کاری میں مصروف ہیں ۔ سیلاب کی وجہ سے کئی قیمتی موٹر کاریں بہہ گئیں اور کئی جائیدادیں تباہ ہوئی ہیں ۔ وزیر کویت نے ان نقصانات پر اظہار افسوس کیا ۔ سیلاب کی وجہ سے اتوار کو کویت کے تمام اسکول بند رکھے جارہے ہیں ۔دیگر خلیجی ممالک میں بھی بارش ہورہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT