Tuesday , December 18 2018

سنہرے تلنگانہ کی تشکیل کیلئے عوام کا تعاون ضروری

شادنگر 20 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی شاد نگر میں ٹی آر ایس پارٹی رکنیت سازی پروگرام کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں مستقر شاد نگر میں واقع شوا دتیہ گارڈن فنکشن ہال ٹی آر ایس پارٹی کی رکنیت سازی کرنے والے قائدین کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔ رکن اسمبلی شاد نگر وائی انجیا یادو نے ٹی آر ایس پارٹی کی رکنیت سازی پروگرام کے ذمہ داروں

شادنگر 20 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حلقہ اسمبلی شاد نگر میں ٹی آر ایس پارٹی رکنیت سازی پروگرام کا سلسلہ جاری ہے۔ اس ضمن میں مستقر شاد نگر میں واقع شوا دتیہ گارڈن فنکشن ہال ٹی آر ایس پارٹی کی رکنیت سازی کرنے والے قائدین کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا۔ رکن اسمبلی شاد نگر وائی انجیا یادو نے ٹی آر ایس پارٹی کی رکنیت سازی پروگرام کے ذمہ داروں سے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کارکنوں نے ٹی آر ایس پارٹی رکنیت توقع سے زیادہ بنانے پر مسرت کا اظہار کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ ٹی آر ایس پارٹی نے عوامی تعاون کے ذریعہ علیحدہ تلنگاہ ریاست حاصل کرلیا ہے۔ حصول تلنگانہ کے لئے جس طرح جدوجہد کی گئی ہے۔ اس طرح سنہرے تلنگانہ بنانے میں عوامی تعاون کو ضروری قرار دیا۔ ٹی آر ایس پارٹی کو دیہی سطح سے مضبوط کرنے پر زور دیا۔ ٹی آر ایس پارٹی کی حکومت سے کئے گئے وعدوں کو ایک کے بعد ایک پورا کرتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے۔ ٹی آر ایس کی رکنیت سازی کو لے کر عوام میں جوش و خروش پایا جارہا ہے۔ پارٹی کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پارٹی کارکن کسی بھی طرح کا کوئی کسر باقی نہیں رکھنے پر زور دیا۔ تلنگانہ کی حکومت منفرد اسکیمات کے ذریعہ عوام اور ریاست کی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔ سنہرے تلنگانہ کے خواب کو حقیقت میں تبدیل کرنے میں عوام تعاون کو ضروری قرار دیا۔ تلنگانہ حکومت صرف اور صرف عوام کی فلاح و بہبود اور ریاست کی ترقی کی پابند ہے۔ ٹی آر ایس اور حکومت سے عوام کے علاوہ اعلیٰ اور اہم قائدین وابستہ ہورہے ہیں۔ اُنھوں نے پارٹی کارکنوں پر زور دیا کہ پارٹی کیلئے کام کرتے رہیں اور ساتھ ہی ساتھ عوام کی خدمت بھی کرتے رہیں۔ اس موقع پر فرخ نگر منڈل صدر وینکٹ رام ریڈی، ویرلہ پلی شنکر، وینکٹ ریڈی، محمد سلیم، محمد عبدالرؤف، ایم ایس نٹراج، نرہری، محمد فہیم، روہی کے علاوہ حلقہ اسمبلی کے منڈلوں اور مواضعات سے وابستہ پارٹی قائدین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT