Wednesday , December 19 2018

سنہرے تلنگانہ کی تعمیر کے لئے معیاری تعلیم ضروری

رکن اسمبلی کلوا کرتی کا ہاسٹل طالبات سے خطاب

رکن اسمبلی کلوا کرتی کا ہاسٹل طالبات سے خطاب
کلوا کرتی /24 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرائیویٹ اسکول و کالج میں نشو و نما زیادہ ہوتی ہے، جب کہ گورنمنٹ اسکولوں میں باصلاحیت اساتذہ اور تربیت یافتہ افراد سے طلبہ اپنا مستقبل تابناک بنا سکتے ہیں، بشرطیکہ آپ سب محنت اور لگن سے تعلیم حاصل کریں۔ یہ بات کلوا کرتی کے ایم ایل اے ومشی چند ریڈی نے بی سی ہاسٹل برائے طالبات کلوا کرتی میں طالبات میں کمبل، توال اور دیگر اوڑھنے و بچھانے کے لئے استعمال ہونے والی اشیاء کی تقسیم کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے بے حد مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسی ہاسٹل کی طالبات نے تعلیمی اور کھیل کے میدان میں ریاستی اور ضلع سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔ انھوں نے طالبات کے مسائل سے واقفیت حاصل کی اور جلد از جلد یہاں کے اسٹاف سے جانکاری حاصل کرکے تمام مسائل حل کرنے کا تیقن دیا۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل کروناکر ریڈی نے کہا کہ ہمارے یہاں دور دراز کی 440 طالبات تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ ان کے نتائج ہر سال صد فیصد رہتے ہیں، جب کہ یہ سب کچھ طالبات کی محنت اور اساتذہ کی کوششوں سے ممکن ہوتا ہے۔ اس پروگرام میں کونسلر سریکانت ریڈی میونسپل چیرمین سری سیلم اور دیگر نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT