Monday , December 18 2017
Home / خواتین کا صفحہ / سنہرے حروف

سنہرے حروف

٭ مصروفیت اور اداسی کبھی ایک ساتھ نہیں رہتی۔
٭ بچت بذات خود آمدنی کا بڑا ذریعہ ہے۔
٭ چاہے آپ برف کی طرح شفاف ہوں لیکن تہمت سے نہیں بچ سکتے۔
٭ اعتماد کا پودا آہستہ آہستہ نشوونما پاتا ہے۔
٭صبر کرنے والے کے غصے سے ہمیشہ ڈرتے رہو۔
٭ دشمن کو معاف کرنا آسان ہے، مگر دوست کو معاف کرنا مشکل ہے۔
٭ طاقت کے ذریعہ فتح تو حاصل ہوسکتی ہے لیکن یہ فتح دیرپا نہیں ہوتی۔
٭ جو زیادہ پوچھتا ہے وہ زیادہ سیکھتا ہے۔
٭ نہ زیادہ خاموشی اچھی ہے اور نہ زیادہ گویائی۔
٭ عقل کی حد ہوسکتی ہے لیکن بے عقل کی کوئی حد نہیں ہوتی۔
٭ آنکھیں اپنے آپ پر یقین کرتی ہیں اور کان دوسرے لوگوں پر۔
٭ خود غرضی میں انسان پاگل ہوجاتا ہے۔
٭قلت عقل کا اندازہ کثرت کلام سے ہوتا ہے۔
٭ ہر مشکل انسان کا امتحان لینے آتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT