Monday , December 18 2017
Home / عرب دنیا / سنی جماعتوں کا کابینہ اور پارلیمنٹ اجلاس کا بائیکاٹ

سنی جماعتوں کا کابینہ اور پارلیمنٹ اجلاس کا بائیکاٹ

بغداد ۔ 19 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عراق میں سنی (سیاسی) جماعتوں نے دیالا صوبے میں شہریوں کے خلاف شیعہ ملیشیاؤں کی کارروائیوں کے سبب، منگل کے روز ہونے والے پارلیمنٹ اور کابینہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ بائیکاٹ کا فیصلہ پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری کے ساتھ ملاقات کے دوران کیا گیا۔ سنی سیاسی جماعتوں نے، دیالا میں ملیشیاؤں کی خلاف ورزیوں کی بین الاقوامی اداروں کی جانب سے تحقیق کے مطالبات بھی سامنے رکھے۔ عراقی ذرائع کے مطابق صرف المقدادیہ شہر میں 100 (سنی) نوجوانوں کو موت کے گھاٹ اتارا گیا جب کہ گزشتہ چند روز میں سنیوں کی 10 مساجد کو بھی دھماکوں سے شہید کر دیا گیا۔ دارالحکومت بغداد سے 60 کلومیٹر دور واقع علاقے المقدادیہ کو چھ روز سے سخت محاصرے کا سامنا ہے۔ مسلح ملیشیاؤں نے اس کا مکمل گھیراؤ کیا ہوا ہے۔ اس سے قبل ملیشیاؤں کے ہاتھوں مساجد کی بے حرمتی کے ساتھ ساتھ درجنوں مقامی شہریوں کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔ مقامی آبادی نے وزیراعظم حیدر العبادی سے محاصرے اور مسلح عناصر کی موجودگی ختم کروانے کی اپیل کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT