Saturday , November 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سن اسٹروک اور آبی سربراہی کا جائزہ

سن اسٹروک اور آبی سربراہی کا جائزہ

کریم نگر /18 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر ضلع میں ہر روز دھوپ کی شدت میں اضافے کی وجہ لو لگنے کی وجہ سے فوت ہونے والوں کی تفصیلات فوری داخل کرنے ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے عہدیادران کو ہدایت کی ۔ کلکٹر یٹ سے انہوں نے آر ڈی اوز ، تحصیلداران ،اسپیشل آفیسران کے ساتھ سن اسٹروک ، ISL کی تعمیرات آبی سربراہی کلکٹر نے کہا کہ روزآنہ اخباروں میں لو لگنے سے 4-5 افراد فوت ہونے کی اطلاع آرہی ہیں ۔ لو لگنے سے فوت ہونے والوں کی تفصیلات ڈاکٹر ، تحصیلدار ، ایس آئی کی داخل کرنے کا حکم دیا ۔ اس کے ساتھ ڈاکٹر کی رپورٹ FIR ، منسلک کرنے کی ہدایت کی ۔ موسم گرما میں مواضعات میں عوام کو پانی کیلئے دشواری نہ ہو اس کا پورا خیال رکھیں ، گرما میں اب تک موجود آبی وسائل کا استعمال کرنے ، بورویل کی مرمت کروانے ، جہاں پر زیادہ دشواری ہے ۔ ایسے مواضعات میں خانگی بورویلس ، کنوؤں کو کرایہ پر حاصل کرکے آبی سربراہی کرنے کا مشورہ دیا ۔ کھلی جگہ پر بیت الخلاء جانے سے پاک ضلع کی حیثیت سے تبدیلی کیلئے ISL کے بغیر موجود خاندانوں کی نشاندہی کرکے ان کو ISL کی منظوری دیں ۔ اس ماہ کی 24 تاریخ تک سروے کرکے فہرست تیار کرنے حکم دیا ۔ ضلع میں منظورہ میناریٹی گروکلا ، ودیالیہ کی تعمیرات کیلئے درکار جگہ کا فوری انتخاب کرنے حکم دیا ۔ ڈبل بیڈروم کے گھروں کی تعمیرات کیلئے گراما سبھا منعقد کرکے مستحقین کی فہرست فوری ارسال کرنے کی ہدایت کی ۔ اس ویڈیو کانفرنس میں جوائنٹ کلکٹر یوسومی باسو ، مجلس بلدیہ کمشنر کرشنا بھاسکر، جگتیال سب کلکٹر ششانک ، ضلع ریونیو عہدیدار ٹی ویرا برہمیا ، ضلع پریشد سی ای او سورج کمار ، آر ڈبلیو ایس ایس وی پرکاش راؤ ڈی آر ڈی اے پی ڈی ارونا شری و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT