Friday , January 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / سن رائزرس حیدرآباد کا آج چینائی سوپر کنگس سے مقابلہ

سن رائزرس حیدرآباد کا آج چینائی سوپر کنگس سے مقابلہ

رانچی۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل کے رواں سیزن میں آئندہ مرحلہ پلے آف میں یقینی طور پر رسائی حاصل کرچکی چینائی سوپر کنگس کل یہاں کھیلے جانے والے مقابلے میں سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف مقابلہ کرے گی، لیکن سن رائزرس حیدرآباد کے متعلق نتیجہ کی پیش قیاسی مشکل ہوچکی ہے کیونکہ بہتر مظاہروں کے بعد اچانک یہ ٹیم ناکام ہورہی ہے اور ناکامی کے سلسلے کو اچانک توڑتے ہوئے طاقتور ٹیم کے خلاف کامیابی بھی حاصل کررہی ہے جیسا کہ گزشتہ مقابلے میں اس نے اپنے گھریلو میدان راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں متوازن رائل چیلنجرس بنگلور ٹیم کو شکست دی ہے۔ چینائی کی ٹیم جدول میں دوسرے مقام پر فائز ہے جیسا کہ

اس نے 12 مقابلوں میں 8 فتوحات اور 4 ناکامیوں کے بعد 16 نشانات حاصل کئے ہیں جبکہ دوسری جانب حیدرآباد کی ٹیم نچلی صف بندی سے تیسرے مقام پر فائز ہے جس نے 12 مقابلوں میں 5 فتوحات کے ذریعہ 10 نشانات حاصل کررکھے ہیں۔ چینائی کے لئے حیدرآباد کے خلاف کامیابی حاصل کرنا اس لئے بھی ضروری ہے کیونکہ گزشتہ مقابلہ میں اسے کولکتہ نائیٹ رائیڈرس کے خلاف ناکامی برداشت کرنی پڑی ہے۔ چینائی کے اوپنرس برینڈن مکالم اور ڈیون اسمتھ جنہوں نے ٹیم کو بہتر شروعات فراہم کرتے ہوئے ٹیم کی فتوحات میں اہم رول ادا کیا ہے، لیکن کولکتہ کے خلاف کھیلے گئے گزشتہ مقابلے میں یہ دونوں اوپنرس جلد ہی پویلین لوٹ گئے تھے۔ چینائی کیلئے سریش رائنا کا بحیثیت بیٹسمین کامیاب ہونا خوش آئند ہے لیکن فیلڈنگ میں انہوں نے خصوصاً گزشتہ مقابلے میں ناقص مظاہرہ کیا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT