Saturday , April 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / سن رائزس حیدرآباد کا آج ممبئی انڈینس سے مقابلہ

سن رائزس حیدرآباد کا آج ممبئی انڈینس سے مقابلہ

حیدرآباد ۔ 11 اپریل (سیاست نیوز) میزبان سن رائزس حیدرآباد کی ٹیم کا بولنگ شعبہ مہمان ممبئی انڈینس کیلئے مشکلات کھڑی کرسکتا ہے جیسا کہ کل دونوں ہی ٹیمیں اپنا دوسرا مقابلہ یہاں حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلیں گی۔ حیدرآبادی ٹیم کو اپنے رواں سیزن افتتاحی مقابلے میں کامیابی کیلئے زیادہ جدوجہد کرنی نہیں پڑی وہیں ممبئی انڈینس کو ٹورنمنٹ کے افتتاحی مقابلہ میں چینائی سوپرکنگس کے خلاف شکست برداشت کرنی پڑی۔ سن رائزس حیدرآباد کے متعلق کہا جارہا ہیکہ اس کا بولنگ شعبہ معیاری ہے جس میں بھونیشور کمار صف اول کے بولر ہیں جن کے ساتھ سدھارتھ کائل نے گذشتہ مقابلہ میں بہترین مظاہرہ کیا ہے جبکہ رشید خان، شکیب الحسن اور یوسف پٹھان اسپن شعبہ میں ٹیم کیلئے اہم نام ہیں۔ دوسری جانب ممبئی انڈینس کی ٹیم کئی اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جس کی قیادت روہت شرما کررہے ہیں۔ جن کے ساتھ ایون لوئس بھی موجود ہیں جو ہندوستان کے خلاف دو ٹوئنٹی 20 سنچریوں کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT