Tuesday , November 21 2017
Home / شہر کی خبریں / سن سٹی میں پولیس کارروائی سے سنسنی

سن سٹی میں پولیس کارروائی سے سنسنی

حیدرآباد ۔ 9 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : راجندر نگر کے علاقہ سن سٹی میں پولیس اور فارن رجسٹریشن ڈپارٹمنٹ کی مشترکہ کارروائی سے سنسنی پھیل گئی جہاں سائبر آباد پولیس نے تین مشتبہ افراد بشمول ایک کمسن کو حراست میں لے لیا جو کہ بنگلہ دیشی شہری بتائے جاتے ہیں ان پر الزام ہے کہ مدت سے زائد عرصہ گذرنے کے بعد انہوں نے یہاں اپنی شناخت بنانے کیلئے مختلف شناختی کارڈز تیار کرلیے تھے ۔ تاہم اس کارروائی پر چند ذرائع ابلاغ سے یہ بات پھیلائی گئی کہ این آئی اے کی کارروائی میں بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم آئی ایس کے ٹھکانے کو بے نقاب کیا گیا ۔ اس افواہ سے خوف و دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا تھا تاہم سائبر آباد پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے اپنے بیان میں یہ بات واضح کردی کہ ان افراد کے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا کہ آیا ان کا تعلق کن سے ہے اور کیا یہ دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث ہے ؟ چونکہ تحقیقات ابھی جاری ہیں ان پر ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی مقیم کا الزام ہے جن میں ایک کا نام عبدالقیوم بتایا گیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT