Monday , December 11 2017
Home / ہندوستان / سوئس جوڑے پر حملہ ، تین ملزمین گرفتار

سوئس جوڑے پر حملہ ، تین ملزمین گرفتار

لکھنؤ ۔ 26 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نوجوان سوئس سیاحوں کے ایک جوڑے پر فتح پور سیکری میں 4 نوجوانوں نے حملہ کیا تھا جس کے بعد وہ زخمی ہوگئے تھے۔ پولیس کے بموجب تین ملزمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مرکز اور حکومت یوپی نے حملہ کی مذمت کی ہے۔ ڈاکٹروں کے بموجب زخمی جوڑا روبہ صحت ہے۔ سوئٹزرلینڈ کے سفارتخانہ نے حملہ کی توثیق کی ہے۔ چیف منسٹر آدتیہ ناتھ نے حملہ آوروںکی گرفتاری کی توثیق کی۔

TOPPOPULARRECENT