Friday , January 19 2018
Home / دنیا / سوئٹزرلینڈ کا مغویہ شہری جنگجوؤں کے قبضہ سے فرار

سوئٹزرلینڈ کا مغویہ شہری جنگجوؤں کے قبضہ سے فرار

سولو۔ 6 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) سوئٹزر لینڈ کے شہری اور وائلڈ لائف فوٹوگرافر لورینزو وِنسیگْوئرا کو ابو سیاف گروپ کے جہادیوں نے دو سال قبل اغوا کر لیا تھا۔ 2012 ء سے مغوی سوئز شہری کو جنگجوؤں نے مختلف مقامات پر رکھا لیکن وہ ہفتے کے روز فلپائنی فوج اور جنگجوؤں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران ایک کمانڈر کو زخمی کر کے فرار ہونے میں کامیا

سولو۔ 6 ڈسمبر۔( سیاست ڈاٹ کام ) سوئٹزر لینڈ کے شہری اور وائلڈ لائف فوٹوگرافر لورینزو وِنسیگْوئرا کو ابو سیاف گروپ کے جہادیوں نے دو سال قبل اغوا کر لیا تھا۔ 2012 ء سے مغوی سوئز شہری کو جنگجوؤں نے مختلف مقامات پر رکھا لیکن وہ ہفتے کے روز فلپائنی فوج اور جنگجوؤں کے درمیان ہونے والی جھڑپ کے دوران ایک کمانڈر کو زخمی کر کے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اس کارروائی میں دوسرے عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے وہ زخمی بھی ہو گیا۔ لیکن اُس نے زخمی حالت میں اپنے بچاؤ کا سفر جاری رکھا۔ بعد میں فلپائن فوج نے اُسے زخمی حالت میں ڈھونڈ لیا۔ فوج کے مطابق وہ اسپتال میں زیرعلاج ہے اور اُس کی حالت اطمینان بخش بتائی گئی ہے ۔فلپائن کے صوبہ سولو میں واقع فوجی ہاسپٹل میں اُسے شریک کیا گیا ہے ۔ فوجی عہدیداروں نے اُس سے ملاقات کی اور جنگجوؤں کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلات حاصل کی ۔

TOPPOPULARRECENT