Thursday , November 23 2017
Home / دنیا / سوئٹی یا ہنی کہلانا پسند نہیں : اندرا نووی

سوئٹی یا ہنی کہلانا پسند نہیں : اندرا نووی

نیویارک 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سماج اور کام کے مقامات پر خواتین کے ساتھ یکساں اور مستحقہ سلوک کی وکالت کرتے ہوئے پیپسی کو کی ہندوستانی نژاد سی ای او اندرا نووی نے کہاکہ انھیں ’’سوئٹی‘‘ یا ’’ہنی‘‘ بلانے والوں سے نفرت ہے۔ خواتین کو انفرادی حیثیت سے عزت ملنی اور انھیں اس طرح کے ناموں سے نہیں پکارا جانا چاہئے۔ اندرا نووی نے کل عالمی چوٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواتین کے ساتھ اب بھی مساویانہ سلوک نہیں کیا جاتا۔ انھیں ایسے لوگوں سے نفرت ہے جو Sweety یا Honey کہہ کر بلاتے ہیں۔ ہمارے ساتھ ایک ایکزیکٹیو کی طرح کا سلوک ہونا چاہئے اور اس طرح کے القاب کی روش بدلنی چاہئے۔

TOPPOPULARRECENT