Monday , January 22 2018
Home / سیاسیات / سوئیزرلینڈ سے عالمی ٹیکس کنونشن کی منظوری کی ہندوستان کی خواہش : پی چدمبرم

سوئیزرلینڈ سے عالمی ٹیکس کنونشن کی منظوری کی ہندوستان کی خواہش : پی چدمبرم

نئی دہلی ۔22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے سوئیزرلینڈ سے خواہش کی ہے کہ خودکار ٹیکس کی معلومات کے تبادلے کے او ای سی ڈی (OECD)کنونشن کی عاجلانہ منظوری دے ۔ اس اقدام سے کالے دھن کی لعنت سے نمٹنے میں آسانی ہوگی ۔ سبکدوش ہونے والے مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے وزیر فینانس سوئیزرلینڈ ایولین وٹبرگ شیومپ کو اپنے مکتوب میں تحریر کیا ہے کہ و

نئی دہلی ۔22مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے سوئیزرلینڈ سے خواہش کی ہے کہ خودکار ٹیکس کی معلومات کے تبادلے کے او ای سی ڈی (OECD)کنونشن کی عاجلانہ منظوری دے ۔ اس اقدام سے کالے دھن کی لعنت سے نمٹنے میں آسانی ہوگی ۔ سبکدوش ہونے والے مرکزی وزیر فینانس پی چدمبرم نے وزیر فینانس سوئیزرلینڈ ایولین وٹبرگ شیومپ کو اپنے مکتوب میں تحریر کیا ہے کہ وہ حکومت سوئیزرلینڈ پر زور ڈالتے ہیں کہ کثیر جہدی کنونشن برائے باہمی انتظامیہ مدد ‘ برائے ٹیکس معاملات کی جلد از جلد منظوری دی جائے ۔ اس کے بعد ہندوستان کو یقین ہوجائے گا کہ سوئیزرلینڈ کی حکومت کنونشن کے ذریعہ عائد ذمہ داریوں کی تکمیل کرے گی ۔ سوئیزرلینڈ نے 6مئی 2014کو اس عالمی اعلامیہ پر دستخط کردیئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT