Saturday , June 23 2018
Home / ہندوستان / سوائن فلو سے اموات کی تعداد 1587 ہوگئی

سوائن فلو سے اموات کی تعداد 1587 ہوگئی

نئی دہلی۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سوائن فلو سے متاثرہ افراد کی تعداد 27880 اور ہلاکتوں کی تعداد 1,587 سے زیادہ ہوگئی۔ عالمی تنظیم صحت کی رپورٹ کے حوالے سے وائرس کی وجہ سے مختلف شدت کا سوائن فلو ملک کے مختلف علاقوں میں پھیلا ہوا ہے۔ مرکزی وزیر جے پی نڈا نے راجیہ سبھا میں اس کا انکشاف کیا۔دریں اثناء شملہ سے موصولہ اطلاع کے بموجب ہماچل پردیش م

نئی دہلی۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سوائن فلو سے متاثرہ افراد کی تعداد 27880 اور ہلاکتوں کی تعداد 1,587 سے زیادہ ہوگئی۔ عالمی تنظیم صحت کی رپورٹ کے حوالے سے وائرس کی وجہ سے مختلف شدت کا سوائن فلو ملک کے مختلف علاقوں میں پھیلا ہوا ہے۔ مرکزی وزیر جے پی نڈا نے راجیہ سبھا میں اس کا انکشاف کیا۔دریں اثناء شملہ سے موصولہ اطلاع کے بموجب ہماچل پردیش میں سوائن فلو سے اب تک 20 مریض فوت ہوگئے جبکہ دیگر 79 افراد متاثر پائے گئے ۔ ریاستی وزیر صحت کول سنگھ ٹھاکر نے آج یہ اطلاع دی ۔ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر پریم کمار دھومل کے استفسار پر انہو ںنے بتایا کہ ریاست بھر میں 120 اموات میں سے 7 افراد صرف ضلع شملہ میں فوت ہوئے اور کل شب اندرا گاندھی میڈیکل کالج ہاسپٹل میں 2 مریض جانبر نہ ہوسکے ۔ انہوں نے بتایا کہ ریاست میں سوائن فلو کا مرض قابو میں ہے جس کی روک تھام کیلئے پنچایت سطح پر شعور بیداری مہم چلائی جارہی ہے اور مریضوں کو بروقت علاج کیلئے میڈیکل اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی رخصت منسوخ کردی گئی ہے۔

احتجاجی وکلاء نے مجسٹریٹ کو چیمبر میں مقفل کردیا
رامیشورم( تاملناڈو ) ۔/17مارچ (سیاست ڈاٹ کام) برہم وکلاء نے آج ایک مجسٹریٹ کو ان کے چیمبر میں مقفل کردیا اور یہ مطالبہ کیا کہ تاملناڈو بار کونسل سے خارج کردہ ایک ایڈوکیٹ کی اعانت سے لوک عدالت منعقد کرنے پر انہیں (مجسٹریٹ ) نااہل قرار دیا جائے۔ ایڈوکیٹس نے بار کونسل سے نکال دیئے گئے ایک وکیل کے تعاون سے گذشتہ ہفتہ ایک لوک عدالت منعقد کرنے پر احتجاج کرتے ہوئے مجسٹریٹ شرون کمار کو ان کے چمبر میں بند کردیا اور ان کے خلاف نعرے بلند کرتے ہوئے ناہل قرار دینے کا مطالبہ کیا۔ عدالت میں کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پولیس کی بھاری جمعیت کو طلب کرلیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT