سوائن فلو سے اندرون دو یوم 3 اموات

حیدرآباد۔ 18 ڈسمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد میں سوائن فلو کے باعث حالیہ چند دنوں میں تین اموات ہوئی ہیں ۔ اس طرح جاریہ سال تلنگانہ میں اس مہلک مرض کا شکار ہونے والوں کی جملہ تعداد 8 تک پہنچ گئی ہے۔حکومت سوائن فلو پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے۔ سوائن فلو کیلئے نوڈل آفیسر کے سدھاکر نے بتایا کہ H1N1 وائرس سے متاثرہ دو افراد کی منگل

حیدرآباد۔ 18 ڈسمبر (سیاست نیوز) حیدرآباد میں سوائن فلو کے باعث حالیہ چند دنوں میں تین اموات ہوئی ہیں ۔ اس طرح جاریہ سال تلنگانہ میں اس مہلک مرض کا شکار ہونے والوں کی جملہ تعداد 8 تک پہنچ گئی ہے۔حکومت سوائن فلو پر قابو پانے کیلئے موثر اقدامات کررہی ہے۔ سوائن فلو کیلئے نوڈل آفیسر کے سدھاکر نے بتایا کہ H1N1 وائرس سے متاثرہ دو افراد کی منگل کو موت واقع ہوئی تھی جبکہ ایک اور مریض کل فوت ہوگیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس مریض کا ابتداء میں مختلف خانگی ہاسپٹلس میں علاج کیا گیا آخر کار اسے کل گاندھی ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا تھا جہاں دوران علاج اس کی موت ہوگئی۔ وزیر صحت و ڈپٹی چیف منسٹر ڈاکٹر ٹی راجیا نے بتایا کہ تلنگانہ کے تمام سرکاری دواخانوں میں سوائن فلو کے تدارک اور علاج کی دوائیں وافر مقدار میں موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وبائی مرض کا شکار ہونے والوں کا گاندھی ہاسپٹل میں علاج کیا جارہا ہے۔

اس دوران ایک متاثرہ مریض کے اچانک لاپتہ ہوجانے کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ سوائن فلو کیسیس کے نگران نوڈل آفیسر گاندھی ہاسپٹل ڈاکٹر کے نرسمہلو نے اِس بات کی توثیق کی ہے کہ سوائن فلو سے متاثرہ ایک مریض علاج کی تکمیل کے بغیر لاپتہ ہوگیا اور انتظامیہ کی جانب سے اُسے تلاش کرنے کی ممکنہ کوشش کی جارہی ہے۔ سوائن فلو سے بچنے کیلئے صفائی کا خاص خیال رکھنا ضروری ہے۔ اس ضمن میں عوام کو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ کھانے سے پہلے اپنے ہاتھ دھویا کریں۔ اس کے علاوہ گھر میں مچھروں کی افزائش کی روک تھام کی جائے اور بالخصوص بچوں کو مچھر سے بچایا جائے۔ صفائی کے خاص انتظامات کئے جائیں اور گھر میں یا اطراف و اکناف کوڑا کرکٹ اور گندا پانی جمع ہونے نہ دیں۔ حفظان صحت کے اصولوں کو اپناتے ہوئے نہ صرف سوائن فلو بلکہ دیگر وبائی امراض سے بھی بچا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT