Thursday , January 18 2018
Home / شہر کی خبریں / سوائن فلو سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر گرام پنچایت میں میٹنگ

سوائن فلو سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر پر گرام پنچایت میں میٹنگ

شمس آباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ملک میں سوائن فلو کے کیسوں میں مسلسل اضافہ کی وجہ سے اموات واقع ہورہی ہے ۔ جس پر احتیاطی تدابیر کرنے کے لیے گرام پنچایت شمس آباد میں اجلاس منعقد کیا گیا ۔ شمس آباد سرپنچ راچاملا سدیشور نے شمس آباد سے اندرون دو دن تمام خنزیروں کی منتقلی کی ہدایت دی ۔ بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ رچا ملا سدیشور نے کہا کہ ہر شخص اپنے گھر اور اطراف صفائی کا خاص خیال رکھے اور سردی ، کھانسی ، نزلہ وغیرہ ہو تو وہ فورا ڈاکٹر سے رجوع ہوتے ہوئے ٹسٹ بھی کروالے ۔ گرام پنچایت کی جانب سے بھی صفائی کے تمام انتظامات کئے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ شمس آباد کے بھی ڈاکٹرس کو طلب کر کے احتیاطی تدابیر پر تفصیلی تبصرہ کیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT