Friday , June 22 2018
Home / شہر کی خبریں / سوائن فلو سے جملہ 7 اموات

سوائن فلو سے جملہ 7 اموات

حیدرآباد 18 جنوری (پی ٹی آئی ) شہر کے بڑے سرکاری دواخانوں میں یکم جنوری سے اب تک سوائن فلو سے جملہ 7 اموات ہوئی ہیں۔ گاندھی ہاسپٹل میں سوائن فلو کوآرڈنیٹر نرسمہلو نے بتایا کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے دو افراد کل جانبر نہ ہوسکے اور اس وقت سوائن فلو سے متاثرہ 19 افراد کا علاج کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بعض کیسس میں مریض دیگر امراض جیسے قلب کے عوارض سے بھی دوچار رہتے ہیں۔ انہیں آخری لمحات میں خانگی ہاسپٹلس یہاں (سرکاری ہاسپٹلس) رجوع کیا کرتے ہیں ۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں کا یہ موقف ہے کہ سوائن فلو کی موجودہ صورتحال ماضی کی طرف نہیں ہے جبکہ 2009 میں اس وبائی مرض نے کافی تباہی مچائی تھی۔

TOPPOPULARRECENT