Saturday , September 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / سوائن فلو سے متعلق شعور بیداری ریالیاں

سوائن فلو سے متعلق شعور بیداری ریالیاں

یلاریڈی 24 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سوائن فلو سے ہورہی اموات کے پیش نظر عوام میں احتیاط کیلئے شعور بیداری پیدا کرنے مستقر یلاریڈی پر تمام سرکاری و خانگی اسکولوں کے طلباء نے چہرے پر ماسک لگا کر ریالیاں منظم کیں اور عوام کو اپنی صحت گراں پر خصوصی توجہ دینے کے نعرے بلند کئے ۔ سردی اور کھانسی شدید ہونے پر سرکاری دواخانہ سے فوری رجوع ہونے کا مشورہ دیا گیا۔ طلباء کے ساتھ ریالیوں میں اساتذہ اور صدر مدرسین موجود تھے ۔ یلاریڈی کے ساتھ ساتھ منڈل لنگم پیٹ ،تڑورتی ،سدا شیو نگر ،گندھری پر بھی طلباء نے سوائن فلو سے متعلق عوام کو چوکس رہنے اور احتیاطی تدابیر سے کام لینے شعور بیدار کرنے ریالیاں منظم کیں ۔ سدا شیو نگر سرکاری دواخانہ ڈاکٹر محترمہ شرق امرین نے اجلاس منعقد کرتے ہوئے کہا کہ سوائن فلو مرض سے دور رہنے کیلئے عوام میں شعور بیدار کیا جائے ۔ اگر کسی کو کھانسی ہوتو ایک میٹر دور پر رہ کر کھانسنے کا مشورہ دیا۔ بیماری کے روک تھام کیلئے احتیاط سے برتنے کو کہا۔ اس موقع پر سرکاری دواخانہ کا عملہ اور تحصیلدار دیگر عہدیدار موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT