Tuesday , September 25 2018
Home / شہر کی خبریں / سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد 46 ہوگئی

سوائن فلو سے مرنے والوں کی تعداد 46 ہوگئی

حیدرآباد 19 فبروری ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں جاریہ سال یکم جنوری تا آج تک سوائن فلو کے مہلوکین کی تعداد بڑھ کر آج جملہ 46 ہوگئی ۔ محکمہ صحت و طبابت ریاست تلنگانہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی اور کہا گیا کہ حکومت سوائن فلو کے انسداد کو یقینی بنانے کیلئے ہر سطح پر یعنی منڈل ضلع و شہر حیدرآباد میں بڑے پیمانے پر اقدامات کی ہے اور ان اقدامات کے نتیجہ میں سوائن فلو کے تیزی سے پھیلاو کو روکا جاسکا ہے۔ اس طرح یکم جنوری تا آج تک سوائن فلو سے متاثرہ 3571 افراد سے خون کے نمونے حاصل کئے گئے اور ان نمونوں کا مکمل طور پر ٹسٹ لینے کے بعد جملہ 1162 افراد کے خون کے نمونے مکمل طور پر پازیٹیو (سوائن فلو میں متاثرہ رہنے ) ثابت ہوئے ۔ بتایا گیا کہ کل ایک دن میں جملہ 102 افراد کے خون کے نمونے حاصل کرکے مکمل جانچ کی گئی اور اس جانچ میں جملہ 34 افراد سوائن فلو سے متاثر رہنے کا اظہار ہوا لہذا ان متاثرین کو بروقت طبی امداد بہم پہونچانے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ محکمہ صحت و طبابت کے عہدیداروں نے تلنگانہ عوام سے سوائن فلو کی علامتوں سے باخبر رہنے اور ممکنہ طور پر احتیاط برتنے کی پر زور اپیل کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT