Monday , June 25 2018
Home / شہر کی خبریں / سوائن فلو سے مزید سات متاثر

سوائن فلو سے مزید سات متاثر

حیدرآباد 24 مارچ (پی ٹی آئی) تلنگانہ میں سوائن فلو کے آج مزید سات نئے متاثرین کی شناخت ہوئی ہے۔ یکم جنوری سے 24 مارچ تک ریاست میں اس وباء سے 75 مریضوں کی موت کی توثیق ہوچکی ہے۔ ریاستی حکومت کی طرف سے جاری کردہ بلیٹن کے مطابق جنوری تا اواخر 6,931 نمونوں کے معائنہ کئے گئے ہیں جن کے منجملہ 2,177 مثبت پائے گئے۔ تجزیہ کے لئے گزشتہ روز 67 نمونے لیباریٹری روانہ کئے گئے تھے جن کے منجملہ سات مثبت پائے گئے۔ حکومت نے تمام شہریوں سے احتیاط کرنے اور شدید بخار، نزلہ، زکام، کھانسی، بخار و اعضاء شکنی جیسی علامات پر دواخانہ سے رجوع ہونے کا مشورہ دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT