Sunday , June 24 2018
Home / ہندوستان / سوائن فلو سے نمٹنے کیلئے آیورویدک ادویات کی تقسیم

سوائن فلو سے نمٹنے کیلئے آیورویدک ادویات کی تقسیم

نئی دہلی۔/20فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک بھر میں سوائن فلو سے اموات کی تعداد 700تک پہنچ جانے کے بعد مرکزی مملکتی وزیر صحت سریپد نائیک نے آج کہا کہ مرکزی حکومت ہلاکت خیز وباء سے نمٹنے کیلئے تمام ریاستوں کو مشروب کی شکل میں آیورویدک ادویات فراہم کرے گی۔ مسٹر نائیک جو کہ نو تشکیل وزارت آیوش کے انچارج بھی ہیں یہ دعویٰ کیا کہ حالات مکمل قاب

نئی دہلی۔/20فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ملک بھر میں سوائن فلو سے اموات کی تعداد 700تک پہنچ جانے کے بعد مرکزی مملکتی وزیر صحت سریپد نائیک نے آج کہا کہ مرکزی حکومت ہلاکت خیز وباء سے نمٹنے کیلئے تمام ریاستوں کو مشروب کی شکل میں آیورویدک ادویات فراہم کرے گی۔ مسٹر نائیک جو کہ نو تشکیل وزارت آیوش کے انچارج بھی ہیں یہ دعویٰ کیا کہ حالات مکمل قابو میں ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ ادویات کی فراہمی کے ساتھ سرکاری ہاسپٹلوں میں سوائن فلو کے مریضوں کیلئے علحدہ وارڈس قائم کئے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وزارت آیوش سوائن فلوکیلئے تیار کردہ خصوصی آیورویدک دوا فراہم کرے گی اور فی الحال راجستھان میں 5تا6ہزار افراد میں یہ ادویات تقسیم کئے گیء ہیں۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آیورویدا ( راجستھان ) نے مختلف ریاستوں کو یہ خصوصی دوا روانہ کردی ہے اور مزید ریاستوں کو روانہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ وزارت صحت و بہبود خاندان کے زیر اہتمام آیوش ( آیورویدا، یوگا اور نیچر پیتھی، یونانی، سدھا اور ہومیو پیتھی ) پر منعقدہ پہلی کانفرنس کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر سریپد نائیک نے یہ شکایت کی کہ بیشتر ریاستیں مرکزی فنڈس سے استفادہ کے بعد تصدیق نامہ ( یوٹیلائزیشن سرٹیفکیٹ ) داخل نہیں کررہے ہیں جس کے باعث فنڈس کی منظوری کو روک دیا گیا۔ کانفرنس میں یہ مسئلہ بھی زیر غور رہے گا اور نیشنل آیوش مشن پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ل

کھنؤ سے موصولہ اطلاعات کے بموجب اترپردیش میں سوائن فلو کے متاثرین میں مسلسل اضافہ پر تنقیدوں کے پیش نظر مرکزی حکومت نے آج چیف منسٹر اکھلیش یادو کو یہ تیقن دیا کہ اس مرض سے نمٹنے کیلئے ممکنہ تعاون کیا جائے گا جبکہ ریاست بھر میں 165اور دارالحکومت لکھنؤ میں120افراد سوائن فلو سے متاثر پائے گئے۔ مرکزی وزیر صحت جے پی نیدا نے آج سوائن فلو کی صورتحال پر جائزہ اجلاس میں چیف منسٹر کو یہ تیقن دیا۔ ایک سوال کے جواب میں مسٹر جے پی نیدا نے کہا کہ سوائن فلو کے علاج کیلئے مطلوبہ ادویات کی کوئی قلت نہیں ہے اور تقریباً میڈیکل شاپس میں دستیاب ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سوائن فلو کی صورتحال تشویشناک نہیں ہے اور مرکزی حکومت حالات پر نگرانی رکھے ہوئے ہے۔

TOPPOPULARRECENT