Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / سوائن فلو میں اضافہ پراندور میں عاپ کا احتجاج

سوائن فلو میں اضافہ پراندور میں عاپ کا احتجاج

اندور۔ 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی نے آج اندور میں سوائن فلو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور محکمہ صحت پر الزام عائد کیا کہ اس نے اس مہلک وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کیلئے مناسب اقدامات نہیں کئے۔ ڈیویژنل کوآرڈینیٹر یوراج سنگھ چوہان جو جھانور کے عاپ کے سیکریٹری ہیں، احتجاجیوں کی قیادت کررہے تھے۔ یہ احتجاج ڈیویژنل کمشنر کے دفتر کے روبرو کیا گیا اور چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان کی موسومہ ایک یادداشت ڈیویژنل کمشنر کے حوالے کی گئی۔انہوں نے کہا کہ عاپ سوائن فلو کے مریضوں کے فضلے کی مناسب صفائی چاہتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT