Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / سوائن فلو : چھتیس گڑھ کے اسپتالوں میں چوکسی

سوائن فلو : چھتیس گڑھ کے اسپتالوں میں چوکسی

رائے پور ؍ جئے پور 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ میں سوائن فلو کے کیسوں میں اضافہ کے تناظر میں محکمہ صحت نے ریاست بھر کے تمام میڈیکل کالجوں اور اسپتالوں میں چوکسی اختیار کرنے کے ہدایات جاری کردیئے ہیں تاکہ اِس مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کئے جاسکیں۔ اسٹیٹ ڈپٹی ڈائرکٹر انٹیگریٹیڈ ڈیزیز سرویلینس پراجکٹ ڈاکٹر ایس ایم مورتی

رائے پور ؍ جئے پور 5 فروری (سیاست ڈاٹ کام) چھتیس گڑھ میں سوائن فلو کے کیسوں میں اضافہ کے تناظر میں محکمہ صحت نے ریاست بھر کے تمام میڈیکل کالجوں اور اسپتالوں میں چوکسی اختیار کرنے کے ہدایات جاری کردیئے ہیں تاکہ اِس مرض کے پھیلاؤ کو روکنے کے اقدامات کئے جاسکیں۔ اسٹیٹ ڈپٹی ڈائرکٹر انٹیگریٹیڈ ڈیزیز سرویلینس پراجکٹ ڈاکٹر ایس ایم مورتی نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ریاست کے تمام ڈسٹرکٹ ہاسپٹلس اور میڈیکل کالجس کو اڈوائزری جاری کی جاچکی ہے اور حکومت اِس بیماری کے پھیلاؤ کے سدباب کے لئے ہرممکن قدم اُٹھا رہی ہے۔ گزشتہ ہفتہ رائے پور کے مریض کرنل ڈاکٹر پی کے لہری (58 سال) سوائن فلو کے ٹسٹ میں مثبت پائے گئے اور ریاستی دارالحکومت کے خانگی اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔ ڈاکٹر مورتی نے مزید کہاکہ وہ اب بحال ہورہے ہیں۔ اِس دوران راجستھان میں اِس مہلک مرض نے ایک اور شخص کی جان لے لی جس کے ساتھ رواں سال اِس مرض کا شکار ہونے والوں کی تعداد 68 ہوگئی۔ اسٹیٹ میڈیکل اینڈ ہیلت ڈائرکٹوریٹ کے عہدیدار نے آج کہاکہ H1N1 وائرس کا شکار شخص اجمیر میں فوت ہوا۔ نیز 1,388 اشخاص میں سے 437 اِس وائرس کے ٹسٹ میں مثبت پائے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT