Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / سوائن فلو کیسیس میں اضافہ اموات کی تعداد 48 تک پہنچ گئی

سوائن فلو کیسیس میں اضافہ اموات کی تعداد 48 تک پہنچ گئی

حیدرآباد ۔ 25 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ریاست میں دن بہ دن سوائن فلو کیسیس میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے ۔ آب و ہوا میں تبدیلیوں کی وجہ سے ان کیسیس میں اور بھی اضافہ ہونے کے اندیشے پائے جاتے ہیں ۔ اس بیماری میں مبتلا حالیہ دنوں میں ایک پولیس افسر اور دواخانہ گاندھی میں چند افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور اس بیماری سے سال کے شروع سے تاحال مرنے والوں کی تعداد ریاستی سطح پر 48 تک پہنچ گئی ہے اور تقریبا 1836 افراد سوائن فلو سے متاثر ہیں ۔ عام طور سے ہوا میں رطوبت پائی جانے کی وجہ سے اس بیماری کی وجہ بننے والے H1 ، N1 وائرس کافی مقدار میں پایا جاتا ہے ۔ ماہ مئی سے اس میں کمی آئی تھی مگر گزشتہ ماہ سے دوبارہ اضافہ ہوا ہے ۔ آئندہ چند دنوں کے اندر سردی میں اضافہ کی وجہ سے بیماری میں اضافہ ہونے کے شدید خدشات پائے جاتے ہیں اور اس بیماری کے علاج سے متعلق ضروری ادویہ میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹلس کے علاوہ ضلع و ایریا دواخانوں کو بھی فراہم کردئیے جانے سے متعلق حکومت نے اعلان کیا ہے ۔ علاوہ ازیں اس بیماری کی شناخت کے لیے درکار کٹس بھی ذخیرہ کی گئی ہیں اور اس بیماری کے علاج کے لیے ہومیو دوائیں بھی تیار رکھی گئی ہیں ۔ مریض کی مدافعتی قوت کی کمی ، حاملہ خواتین ، ضعیف افراد اور پانچ برس کے اندر عمر والے بچوں کو یہ بیماری لاحق ہونے کے زیادہ امکانات پائے جاتے ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT