Thursday , June 21 2018
Home / شہر کی خبریں / سوائن فلو کے واقعات میں بتدریج کمی‘ جملہ 42اموات

سوائن فلو کے واقعات میں بتدریج کمی‘ جملہ 42اموات

حیدرآباد۔9فبروری( پی ٹی آئی)تلنگانہ میں یکم جنوری سے 8فبروری تک سوائن فلو کے باعث 42اموات واقع ہوئی ‘ جب کہ 831افراد اس وباء سے متاثر پائے گئے ۔سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کل جملہ 93نمونوںکی طبی جانچ کی گئی جن میں 33پازیٹیو تھے‘ تاہم گذشتہ 6دن سے مثبت کیسیس کے واقعات میں بتدریج کمی واقع ہورہی ہے ۔ عوام سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سوائن فلو کی علامات جیسے تیزبخار ‘ سردی ‘ زکام اور اعضاشکنی ظاہر ہوتے ہی فوری ہاسپٹل سے رجوع ہوں ۔ تمام سرکاری ہاسپٹلس میں ادویات کا وافر ذخیرہ موجود ہے۔گذشتہ 6 دنوںمیں سوائن فلو پازیٹیو کیسیس بالترتیب18‘ 32‘ 20 اور 33رہے ۔ اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ سوائن فلو کے واقعات میں خاطرخواہ کمی واقع ہورہی ہے ۔انتظامیہ نے موجودہ صورتحال پر کسی قدر راحت کی سانس لی تاہم احتیاطی اقدام کے طور پر چوکسی برتی جارہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT