Wednesday , June 20 2018
Home / شہر کی خبریں / سوائن فلو کے واقعات میں کوئی کمی نہیں

سوائن فلو کے واقعات میں کوئی کمی نہیں

حیدرآباد۔2مارچ ( سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ میں سوائن فلو کے باعث یکم جنوری سے اب تک جملہ 57 اموات واقع ہوئی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ گذشتہ چھ یوم کے دوران جملہ 215 پازیٹیو ( مثبت) کیسیس درج کئے گئے ہیں جبکہ بروز ہفتہ 28فبروری کو ایک یوم میںہی جملہ 63 پازیٹیو کیسیس درج ہوئے ۔ ممتاز ڈاکٹروں کے مطابق صاف ستھرے ماحول کے ذریعہ ہی سوائن فلو جیسے وبائی امراض پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا گیا کہ حکومت نے سوائن فلو کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ابتداء ہی سے بہتر و موثر اقدامات کئے ہیں اور ہر سطح پر یعنی منڈل ‘ ایریا ہاسپٹلس و ضلع ہیڈ کوارٹرس ہاسپٹلوں میں سوائن فلو کی ادویات کافی مقدار میں اسٹاک کئے ہوئے ہیں اور ان ہی اقدامات کے حصہ کے طور پر ہر سطح پر سرکاری مدارس وغیرہ میں احتیاطی اقدامات برتنے کی مناسب رہنمائی کی جارہی ہے ۔ اسی ذرائع کے مطابق سوائن فلو کی علامات سے ہرگز حیران و پریشان نہ ہونے کی عوام سے اپیل کی اور دواخانوں میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنے کی اپیل کی ۔

TOPPOPULARRECENT