Sunday , December 17 2017
Home / شہر کی خبریں / سوائن فلو کے 11 کیسیس

سوائن فلو کے 11 کیسیس

حیدرآباد 26 ستمبر (سیاست نیوز) شہر میں آج سوائن فلو کے 11 نئے کیسیس منظر عام پر آئے۔ محکمہ صحت و خاندانی بہبود کے ذرائع نے بتایا کہ جملہ 132 نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں 11 مثبت تھے تاہم کسی کی بھی موت واقع ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ اسپیشل چیف سکریٹری نے بتایا کہ یکم اگسٹ سے 25 ستمبر تک جملہ 3,617 کیسیس درج کئے گئے اور اِن کی جانچ کی گئی جن میں 516 مثبت رہے۔ ایک شخص کی دیگر طبی پیچیدگیوں کے سبب موت واقع ہوگئی۔ 25 ستمبر کو 132 کیسیس کے منجملہ 11 مثبت پائے گئے۔ اسپیشل چیف سکریٹری نے کہاکہ تمام دواخانوں میں سوائن فلو کی دوا کا خاطر خواہ اسٹاک موجود ہے۔ اُنھوں نے عوام کو مشورہ دیا کہ سوائن فلو کی ابتدائی علامات جیسے تیز بخار، سردی، زکام اور اعضاء شکنی کی علامات ظاہر ہوتے ہی فوری ہاسپٹل سے رجوع ہوں۔ عوام کو پرہجوم مقامات پر جانے سے گریز کا مشورہ دیا۔ اس کے علاوہ وہ اپنے ہاتھ اکثر دھویا کریں اور کھانسی آنے پر منہ کو کپڑے سے ڈھانک لیں۔

TOPPOPULARRECENT