Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / سوائن فلو کے 8 کیسیس

سوائن فلو کے 8 کیسیس

حیدرآباد 17 اکٹوبر (پی ٹی آئی) سوائن فلو اور دیگر پیچیدگیوں کے سبب تلنگانہ میں اگسٹ سے اب تک دو افراد کی موت واقع ہوئی۔ ریاستی حکومت نے سوائن فلو بلیٹن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اگسٹ سے کل تک 5,038 نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں 634 مثبت پائے گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ کل 113 کیسیس سامنے آئے اور اِن کی طبی جانچ کے بعد 8 کیسیس H1N1 سے متاثر پائے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ریاست کے مختلف دواخانوں میں ادویات اور طبی جانچ کے لئے درکار کٹس وافر مقدار میں موجود ہیں۔

TOPPOPULARRECENT