Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / سوائین فلو سے ایک اور شخص فوت ‘جملہ تعداد 20 ہوگئی

سوائین فلو سے ایک اور شخص فوت ‘جملہ تعداد 20 ہوگئی

754 افراد کے معائنوں میں 249 پازیٹیو ۔ ڈائرکٹر نمس ہاسپٹل رویندر ناتھ کا بیان

754 افراد کے معائنوں میں 249 پازیٹیو ۔ ڈائرکٹر نمس ہاسپٹل رویندر ناتھ کا بیان
حیدرآباد 23 جنوری ( پی ٹی آئی ) شہر میں آج ایک اور شخص سوائین فلو سے فوت ہوگیا اس طرح وسط ڈسمبر سے اب تک ریاست میں اس مرض سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 20 ہوگئی ہے ۔ ایک سینئر عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ ڈائرکٹر نظامس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائینسیس ایل نریندر ناتھ نے بتایا کہ یہ شخص سوائین فلو سے فوت ہوا ہے ۔ اس کی موت کل رات دیر گئے واقع ہوئی ۔ اس ماہ سوائین فلو سے ریاست میں جملہ گیارہ اموات ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل جملہ 64 مشتبہ مریضوں کے معائنے کئے گئے ہیں جن میں 15 مریضوں کے نمونے مثبت ثابت ہوئے ہیں۔ مسٹر نریندر ناتھ نے بتایا کہ جاریہ ماہ جملہ 754 افراد کے نمونے حاصل کرتے ہوئے ان کے معائنے کئے گئے تھے جن میں 249 مثبت ثابت ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر مسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے اعلان کے مطابق ضروری ادویات ضلع و ایریا ہاسپٹلس کو پہونچ گئے ہیں اور حکومت و متعلقہ حکام کی جانب سے دوسرے ضروری اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے عوام اس مرض کے تعلق سے اطلاعات ہیلپ لائین نمبر 104 سے حاصل کرسکتے ہیں۔ اس ہیلپ لائین پر ڈاکٹرس کی ایک ٹیم کام کر رہی ہے ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ گذشتہ چند دن کے دوران اس مرض کی شدت میں کمی آگئی ہے اور مرکزی حکومت کے عہدیداروں کی ٹیم جو یہاں دورہ پر آئی ہوئی ہے اس خیال سے اتفاق کرتی ہے ۔ انہوں نے ادعا کیا کہ مرکزی حکومت کی ٹیم ریاست میں کئے جانے والے اقدامات سے پوری طرح مطمئن ہے حالانکہ اس نے کچھ تجاویز پیش کی ہیں۔ اس ٹیم نے یہ بھی تجویز کیا ہے کہ نگہداشت صحت کے عملہ کو خود اپنے لئے جو احتیاطی اقدامات کرنے چاہئیں ان کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فیور ہاسپٹل میں معائنوں کی سہولت کو کارکرد بنایا جائیگا ۔ یومیہ اساس پر جو معائنے کئے جا رہے ہیں وہ فی الحال انڈین انسٹی ٹیوٹ آف میڈیسن ( آئی پی ایم ) میں کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ ریاست میں درجہ حرارت میں کمی آتی جا رہی ہے ایسے میں اس انفیکشن کے پھیلاؤ میں کمی آسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT