Tuesday , December 11 2018

سوائین فلو سے تلنگانہ میں جاریہ سال سات افراد فوت

حیدرآباد 20 جنوری ( پی ٹی آئی ) جاریہ سال تلنگانہ میں سوائین فلو سے سات افراد فوت ہوئے ہیں اور تقریبا 169 مریضوں کا فی الحال مختلف دواخانوں میں اس عارضہ کیلئے علاج کیا جا رہا ہے ۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ ڈاکٹر کے سدھاکر سوائین فلو کو آرڈینیٹر تلنگانہ و پروفیسر عارضہ تنفس ڈاکٹر کے سبھاکر نے بتایا کہ یکم جنوری سے ہم کو سوائین فلو کے 1

حیدرآباد 20 جنوری ( پی ٹی آئی ) جاریہ سال تلنگانہ میں سوائین فلو سے سات افراد فوت ہوئے ہیں اور تقریبا 169 مریضوں کا فی الحال مختلف دواخانوں میں اس عارضہ کیلئے علاج کیا جا رہا ہے ۔ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ ڈاکٹر کے سدھاکر سوائین فلو کو آرڈینیٹر تلنگانہ و پروفیسر عارضہ تنفس ڈاکٹر کے سبھاکر نے بتایا کہ یکم جنوری سے ہم کو سوائین فلو کے 169 مصدقہ معاملات کا علم ہوا ہے ۔ جاریہ سال اس عارضہ سے سات افراد فوت ہوئے ہیں اور گذشتہ سال تلنگانہ میں اس مرض سے 11 افراد فوت ہوئے تھے ۔ سوائین فلو سے آندھرا پردیش میں اموات کی تعداد پانچ رہی تھی ۔ سبھاکر نے کہا کہ جو لوگ فلو سے متاثر ہو رہے ہیں ان کے سوائین فلو معائنوں کا اہتمام کیا گیا ہے حالانکہ مرکزی حکومت کی ہدایات کے مطابق ایسا کرنا ضروری نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے دارالحکومت حیدرآباد میں صورتحال زیادہ سنگین نظر آتی ہے ۔ کوآرڈینیٹر برائے سوائین فلو گاندھی ہاسپٹل ڈاکٹر کے نرسمہلو کے بموجب سرکاری دواخانہ میں فی الحال 27 مریضوں کا سوائین فلو کیلئے علاج کیا جارہا ہے جبکہ دیگر مریضوں کا مشتبہ انفلوئنزا کیلئے علاج ہو رہا ہے ۔ دواخانہ میں آج سوائین فلو کی شکایات کے ساتھ چار نئے مریض آئے ہیں۔ ان کو مختلف خانگی دواخانوں سے یہاں رجوع کیا گیا ہے ۔ انہں نے کہا کہ کل تک دواخانہ میں 23 مریضوں کا گاندھی ہاسپٹل میں علاج کیا جارہا تھا آج مزید چار مریض آئے ہیں۔ فی الحال دواخانہ میں 35 مریضوں پر اس مرض کا شبہ ہے جن میں 10 بچے بھی شامل ہیں۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے کہا کہ سوائین فلو سے اس برس اتنا زیادہ مسئلہ نہیں ہوا ہے جتنا 2009 میں ہوا تھا ۔ تاہم ایسے افراد جو دیگر امراض کا شکار ہیں اور جن کی قوت مدافعت کم ہے انہیں زیادہ چوکس رہنے کی ضرورت ہے ۔ گذشتہ سال تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں سوائین فلو کے 88 معاملات سامنے آئے تھے اور 11 افراد فوت ہوگئے تھے ۔ اس دوران ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ عثمانیہ ہاسپٹل میں سوائین فلو کے دو مریض آج فوت ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT