Saturday , September 22 2018
Home / شہر کی خبریں / سوائین فلو سے مزید دو افراد فوت جملہ تعداد50 سے متجاوز

سوائین فلو سے مزید دو افراد فوت جملہ تعداد50 سے متجاوز

حیدرآباد 21 فبروری ( پی ٹی آئی ) سوائین فلو سے آج مزید دو افراد فوت ہوگئے ۔ علاوہ ازیں آج مزید 47 افراد کے اس وائرس سے متاثر ہونے کا پتہ چلا ہے ۔ ریاست میں یکم جنوری کے بعد سے اب تک اس مرض کی وجہ سے فوت ہونے والوں کی تعداد 50 سے متجاوز ہوگئی ہے ۔ ریاستی حکومت کے ایک بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ یکم جنوری سے اب تک ریاست میں جملہ 3,777 افراد کے معائنے کئے گئے تھے جن میں 1,233 افراد اس وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ کل جملہ 128 افراد کے معائنے کئے گئے تھے جن میں 47 افراد اس وائرس سے متاثر ہونے کا پتہ چلا ہے ۔ بلیٹن میں ادعا کیا گیا ہے کہ گذشتہ چھ دنوں میں اس مرض سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے اور عوام کو تشویش کا شکار نہیں ہونا چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT