Thursday , December 13 2018

سوات: سات مرتبہ ویکسین پینے والا بچہ پولیو سے متاثر

سوات۔ 25 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں پولیو کا ایک نیا مریض سامنے آیا ہے۔ محکمہ صحت کے حکام کے مطابق سوات میں گذشتہ پانچ سالوں کے دوران پولیو کا یہ پہلا کیس ہے جو خوازہ خیلہ کے علاقے تاروگے میں رپورٹ ہوا ہے۔ پولیو سے متاثر ہونے والے بچے کی عمر تقریباً دو برس ہے اور اس نے ماضی میں متعدد بار پولیو کے قطرے پیے تھے۔ ڈی ایچ او سوات ڈاکٹر سید علی خان نے بتایا کہ پولیو سے متاثرہ بچے کو سات بار پولیو ویکسین دی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT